ابنا: اطلاعات کے مطابق عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے عراق سے باہر ملک کی دولت کی نگران کمیٹی کو حکم دیا ہے کہ وہ ان سترہ ارب ڈالر کے بارے میں تحقیق کرے کہ جو عراق کی سابق حکومت کے خاتمے کے وقت سے ملک کے ترقیاتی فنڈ سے چوری ہوئے ہیں۔ نوری المالکی نے اس کمیٹی کو بااختیار بنایا ہے تاکہ ان تمام حکام سے بلااستثنا تحقیق کر سکے کہ جو اس چوری شدہ رقم کے مسئلے سے تعلق یا اس کے بارے میں اطلاع رکھتے ہیں۔عراقی پارلیمنٹ میں ایک کمیشن نے گزشتہ پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ عراق میں امریکی حاکم پال بریمر کے دور میں عراق کے ترقیاتی فنڈ سے سترہ ارب پچاس کروڑ ڈالر کی رقم گم ہوئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز